اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بہار کے گاندھی اسکوائر میں وہابی صالح آل طالب کو نماز جمعہ پڑھانا تھی، مگر کافی شش و پنج کے بعد یہ دورہ ملتوی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پروگرام بھارتی حکومت کی جانب سے ویزا فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی عرب کے روزنامہ سبق نے لکھا: التوحید سینٹر کے سربراہ شیخ مطیع الرحمٰن نے بھارتی حکومت کی جانب سے ویزا نہ دیئے جانے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
گرچہ سعودی حکومت بھارتی حکومت کی جانب سے ویزا نہ دیئے جانے کو سکیورٹی مسائل سے منسوب کررہی ہے اور دلیل کے طور پر عائض القرنی نامی دیگر وہابی مبلغ پر ہونے والے حملے کو پیش کررہی ہیں مگر سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشتگردوں سے آل سعود کے قریبی تعلقات اور ان کے بھارت آنے کی صورت میں دہشتگردی کو فروغ ملنے کی وجہ سے ویزا نہیں دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169